شکیل کے ڈرامہ سیریل ’’امام ضامن‘‘کا کیمرہ کلوز
لاہور(فلم رپورٹر)ایور ریڈی پکچرز کے بینر تلے بنائی جانے والی ڈائریکٹر شاہد ظہور کی ڈرامہ سیریل’’امام ضامن‘‘کا کیمرہ کلوزہوگیا ہے جس میں نعمان اعجاز،شکیل،ساجدہ سید،سحر افضل،نور الحسن ،عفت عمر ،مہہ جبیں،ردا عاصم اور دیگر حصّہ لے رہے ہیں۔ڈرامہ سیریل ’’امام ضامن‘‘ کے رائٹر ظفر معراج ہیں جو اس سے قبل کئی شاہکار پراجیکٹس لکھ چکے ہیں ان کی کہانیوں میں انفرادیت ہوتی ہے۔’’امام ضامن‘‘کے ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر شاہد ملک،ڈی او پی احسن زلفی ،ہیڈ آف پروڈکشن انیس خان اور پروڈکشن منیجر توقیر پاشا ہیں ۔دوران ریکارڈنگ فنکاروں کو سجانے کی ذمہ داری معروف میک اپ آرٹسٹ شاہد چٹا کو سونپی گئی تھی۔
اس ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ لاہور اور کراچی میں کی گئی ہے۔نعمان اعجاز،شکیل،نورالحسن،ساجدہ سید،سحر افضل،عفت عمراور ردا عاصم اپنے اپنے فنّی کیرئیر کے یادگار کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ان کرداروں کے بارے میں ڈائریکٹرشاہد ظہور کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہوجائیں گے۔