ملک میں امن وامان بحال، بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، صدر علوی

ملک میں امن وامان بحال، بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، صدر علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے بیرون ملک سے سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے،متبادل توانائی وقت کی ضرورت ہے اس سے بڑھتی ہوئی توانائی کی مانگ کو پورا کیا جا سکتا ہے اور ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوگورنر ہاؤس میں شمسی توانائی کے حوالے سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر پاکستان نے کہا کہ تاجروں کو اپنا کاروبار رجسٹرڈ کرواکر ٹیکس نیٹ میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ یہ ایک قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ریفارمز کی جا رہی ہیں،حکومت خرچوں اور ایکسپورٹ میں کمی اور امپورٹ کو بڑھا کے معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان نے لاتعداد قربانیوں کے بعد دہشتگردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے اور امن بحال ہونے کے بعد ملک میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری بڑھی ہے۔صدرمملکت نے متبادل توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیز کو ماحول کے تحفظ کا خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسانوں اور غریب لوگوں کے لئے سستی بجلی فراہم کرنی چاہئے۔تقریب سے جی سولر کمپنی کے چیئرمیں مسٹر مشتاق چابڑا،وٹول کمپنی کے ایم ڈی مسٹر فرید مسعود،بی الیکٹرک کے ایم ڈی مسٹر مارٹن موک اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین مسٹر زبیر جیلانی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔
صدر علوی