پاکستان کی نامور مصورہ لیلیٰ اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

پاکستان کی نامور مصورہ لیلیٰ اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مکول (نامہ نگار) پاکستان کی نامور مصورہ لیلیٰ اسلام آباد میں وفات پاگئیں۔لیلیٰ 1925ء میں انگلستان میں لٹل ہیمپٹن کے مقام پر پیدا ہوئی تھیں۔انہوں نے ڈرائنگ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

سوسائٹی لندن سے مصوری کی تعلیم حاصل کی۔1958ء سے 1960ء کے دوران انہیں مشہور مصور اے ایس ناگی سے مصوری کی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا۔ 1960ئمیں کراچی میں ان کی مصوری کی پہلی انفرادی نمائش ہوئی۔ان کی مصوری کا خاص موضوع بدھ ازم اور وادی سندھ کی تہذیب تھا۔ان کی مصوری کی متعدد نمائشیں پاکستان کے مختلف شہروں اور بیرون ملک ہوئی تھیں۔حکومت پاکستان نے لیلیٰ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 1984ء میں تمغا امتیاز اور 1995ء کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا۔ پاکستان پوسٹ نے 14 اگست، 2006ء کو پاکستان کے عظیم مصوروں پر مبنی 40 روپے مالیت کی ڈاک ٹکٹ شیٹ کا اجرا کیا، ان میں لیلیٰ شہزادہ بھی شامل تھیں۔
لیلیٰ شہزادہ