ملتان‘ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ‘ ڈاکو بھی متحرک

ملتان‘ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ‘ ڈاکو بھی متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں چور ا موبائل موٹرسائیکل طلائی زیورات نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔ تھانہ گلگشت کے علاقے اللہ شافی کے رہائشی احتشام کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور اس کی موٹرسائیکل چوری کر کے فرار (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

ہوگیا۔ تھانہ گلگشت کے علاقے جھوک وینس سے ملزمان اقرا غلام عباس کنیزہ اور اللہ یار نے مقبول احمد کے گھر سے 25لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چوری کرلئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے کینٹ بازار سے نامعلوم چور نے جمشید اقبال کی موٹرسائیکل چوری کرلی۔ تھانہ چہلیک کے علاقے فیسٹا گارڈن سے موٹرسائیکل سوار 2 مسلح افراد علی حسن سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ قادرپورراں کے علاقے بستی آلہ آباد سے 4مسلح افراد نے نذیر احمد سے موبائل اور نقدی چھین لی۔ اسی تھانے کے علاقے بستی رفیق آباد سے 2 مسلح افراد نے شیر محمد کی بیوی اور بیٹے سے طلائی زیورات? نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے کے رہائشی محمد ہارون کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور طلائی زیورات? نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے سے 4مسلح ڈاکوؤں نے محمد سلیم سے بلانمبری موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔ تھانہ سٹی جلالپور پیروالہ کے علاقے کی رہائشی بتول بی بی کے گھر کے باہر سے ملزم عمران نے موٹرسائیکل چوری کرلی۔ اسی تھانے کے علاقے جلالپور کے رہائشی الطاف حسین کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور نے موٹرسائیکل چوری کرلی۔ تھانہ حرم گیٹ کے علاقے حرم گیٹ بازار سے نامعلوم چور نے عنصر اقبال کی بیوی کے پرس سے موبائل اور17 ہزار روپے نقدی چوری کرلی۔ اسی اثناء میں محمد مزمل‘ محمد قاسم‘ محمد رضوان محمد سوہنا ذیشان سلیمان اور اجمل حسین نے بھی شور مچانا شروع کردیا کہ نامعلوم افراد نے ہمارے موبائل بھی چوری کرلئے ہیں۔ تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی کی رہائشی ثمر بتول کے گھر سے نامعلوم چور ایل ای ڈی? نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ الپہ کے علاقے جھوک وینس کے رہائشی بلاول کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات? نقدی سمیت 4لاکھ 30ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ای بلاک سے 2 مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اسماعیل طاہر اور اس کی بیوی سے طلائی زیورات? موبائل ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرارہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
چوری