کا ل آئی کہ نور کا قتل ہوگیا،موقع پرجا کر دیکھا تو ۔۔ سابق سفیر شوکت مقدم کابیٹی کے قتل پر اہم بیان سامنے آگیا

کا ل آئی کہ نور کا قتل ہوگیا،موقع پرجا کر دیکھا تو ۔۔ سابق سفیر شوکت مقدم ...
کا ل آئی کہ نور کا قتل ہوگیا،موقع پرجا کر دیکھا تو ۔۔ سابق سفیر شوکت مقدم کابیٹی کے قتل پر اہم بیان سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تھانہ کوہسار کے علاقے میں گزشتہ روز قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم کا بیٹی کے قتل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا ۔ شوکت علی مقدم کا کہنا ہے کہ رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی کے متن کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے،نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔

شوکت علی مقدم کا کہنا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی، کل دوپہر ظاہرجعفر کاٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے،رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا۔

یاد ہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد تھانہ کوہسار کے علاقے میں سابق سفارت کار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کو گلا کاٹ کر قتل دیا گیاتھا،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق خاتون کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ جبکہ قتل میں ممکنہ طور پر ملوث شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -