کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے کیسز کی شرح 100 فیصد، عید کے دن تشویشناک خبر آگئی

کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے کیسز کی شرح 100 فیصد، عید کے دن ...
کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے کیسز کی شرح 100 فیصد، عید کے دن تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے کیسز کی شرح 100 فیصد ہوگئی جس کے باعث ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھنے لگا ہے۔

جامعہ کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کے انچارج ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق گزشتہ روز 80 نمونوں کی جینو ٹائپنگ کی گئی جس کے نتائج سے پتہ چلا کہ یہ تمام کیسز کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے ہیں۔ ڈیلٹا ویریئنٹ کا سب سے پہلا کیس بھارت میں رپورٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے اسے کورونا کی بھارتی قسم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کورونا کی اب تک کی سب سے خطرناک شکل ہے۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چھ فیصد سے بڑھ چکی ہے۔ کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ پھیلنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر مریضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔