کیا چین داسو بس حادثے کی تحقیقات سے مطمئن ہے؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے داسو بس حادثے کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چینی سفیر نے عید کے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ چینی سفیر نے داسو بس حادثے کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چینی سفیر اور وزیر داخلہ نے بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔