کراچی میں بے قابو بھینسے پر گولیاں برسادی گئیں، پولیس نے 4 افراد کو دھر لیا

کراچی میں بے قابو بھینسے پر گولیاں برسادی گئیں، پولیس نے 4 افراد کو دھر لیا
کراچی میں بے قابو بھینسے پر گولیاں برسادی گئیں، پولیس نے 4 افراد کو دھر لیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں قربانی کے پہلے روز بے قابو بھینسے پر گولیاں چلانے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر بے قابو بھینسے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد کلاشنکوف ، رپیٹر اور ٹی ٹی کے ذریعے اس پر گولیاں برسا رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

سچل پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ قبضے میں لے کر خول میچ کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔