سینیٹر فیصل واوڈا کا تحریک انصاف میں گروپنگ کے حوالے سے بڑا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے د عویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف میں عمران خان کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس موجود ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےفیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے یہ گروپس چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہی رہیں۔گروپس کے نام بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے۔فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا گروپ ہے، جب کہ ایک پرانا گروپ ہے اور ایک گروپ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بھی ہے۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کیسز سے متعلق کہا کہ ابھی 5،6 ریفرنسز آرہے ہیں۔