ونود کامبلی کےبارے میں انتہائی تشویشناک خبر آگئی

ونود کامبلی کےبارے میں انتہائی تشویشناک خبر آگئی
ونود کامبلی کےبارے میں انتہائی تشویشناک خبر آگئی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار ونود کامبلی کو طبیعت بگڑنے پر ہفتے کی رات تھانے کے اکریتی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس  کے مطابق کامبلی کی حالت اب مستحکم ہے لیکن وہ ابھی بھی تشویشناک حالت میں ہیں۔ پیر کے روز ایک مداح نے کامبلی کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ تھمبز اپ کرتے نظر آئے۔ حالیہ دنوں میں کامبلی کی صحت کے بارے میں متعدد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

ونود  کامبلی  نے بتایا کہ وہ پیشاب کے انفیکشن کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے انہیں 1 ماہ قبل صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا "میں اب بہتر ہوں۔ میری بیوی نے میرا بہت خیال رکھا۔ وہ مجھے3 مختلف ہسپتالوں میں لے گئیں اور کہا کہ 'تمہیں ٹھیک ہونا ہوگا'۔ سابق بھارتی آل راؤنڈر اجے جڈیجہ بھی مجھ سے ملنے آئے۔ یہ ایک خوشگوار لمحہ تھا۔ میرے بیٹے جیزس کرسٹیانو نے مجھے سہارا دیا اور میری مدد کی۔ میری 10 سالہ بیٹی اور بیوی نے بھی میرا بہت ساتھ دیا۔"کامبلی نے مزید بتایا کہ 1 مہینہ پہلے چکر آنے کے باعث وہ گر پڑے تھے، جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کامبلی نے ممبئی کے شیواجی پارک میں اپنے کوچ  راماکانت آچرےکر  کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں انہیں اپنی حالت سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد ان کی مے نوشی کی بری عادت کے حوالے سے خبریں گردش میں آئیں۔ سنہ 1983 کا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان کپل دیو نے شرط رکھی تھی کہ اگر ونود کامبلی خود کو منشیات سے بحالی کے مرکز میں داخل کرواتے ہیں تو وہ ان کی مدد کریں گے۔

مزید :

کھیل -