ملک میں توانائی بحران کے اصل ذمہ دار چودھری برادران ہیں ، زعیم قادری

ملک میں توانائی بحران کے اصل ذمہ دار چودھری برادران ہیں ، زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے این این )پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی بحران کے اصل ذمہ دار چوہدری برادران اور ان کے سرپرست ہیں ، چوہدری پرویزالٰہی اور ان کے حواری لوٹ مار نہ کرتے تو آج ملک میں توانائی بحران نہ ہوتا۔ سید زعیم حسین قادری نے پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران نے اپنے دور اقتدار میں کوئی انرجی پراجیکٹ شروع نہیں کیا۔ پرویزالٰہی اب بے بنیاد الزام تراشی کر کے سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران اور ان کے ساتھی ملکی سیاست میں قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔ عوام نے عام انتخابات میں چوہدری برادران کو بری طرح مسترد کر کے دیوار سے لگا دیا۔ عوام اب چوہدری برادران کی جھوٹی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ پرویزالٰہی سیاست چمکانے کے لئے عوام کو دھوکا نہ دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -