راوی اور بی آر بی میں نہاتے ہوئے چھ نوجوان ڈوب گئے ،دو جاں بحق

راوی اور بی آر بی میں نہاتے ہوئے چھ نوجوان ڈوب گئے ،دو جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) نہانے کا شوق دو اور جانیں لے گیا۔دریائے راوی اور بی آر بی میں نہاتے ہوئے چھ نوجوان ڈوب گئے۔دو نوجوان جاں بحق جبکہ ریسکیو ٹیموں نے چار افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کردیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ہئیرکے علاقے کھیرا پل کے قریب دو نوجوان نہانے میں مصروف تھے کہ اسی دوران دونوں گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ راہگیروں نے نوجوانوں کو ڈوبتے دیکھ کر ریسکیو کو اطلاع کر دی، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ایک نوجوان کی لاش نکال لی جسکی تا حا ل شنا خت نہ ہو سکی ہے جبکہ دوسرے کے لئے آپریشن جاری رکھا گیا۔دوسری طرف شاہدرہ کے علاقے سگیاں کے قریب دریائے راوی میں 4دوست خضر حیا ت ، ر ضا ، احمد اور بلا ل نہا نے گئے اور نہاتے ہوئے ڈوب گئے جن میں سے تین افراد کو ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے نکال لیا، جبکہ ایک نوجوان حضر حیات کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔ ریسکیو ٹیموں نے اندھیرا چھانے کے باعث آپریشن روک دیا ریسکیو ٹیموں کے مطابق صبح دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔پو لیس نے جا ں بحق ہو نے والے افرا د کی نعشیں ضروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کردی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -