پاڑا چنار ،کرکٹ میچ کے دوران لڑائی ،1 جاں بحق ،1 زخمی

پاڑا چنار ،کرکٹ میچ کے دوران لڑائی ،1 جاں بحق ،1 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان )کرم ایجنسی میں کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ سے ایک کھلاڑی جان بحق ایک زخمی ہوگیا۔ پولیٹیکل حکام نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔پولیٹیکل حکام کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ بلیامین میں کھلاڑی کرکٹ کھیل رہے تھے کہ تلخ کلامی پر کھلاڑی نے پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مجتبی حسن اور سیف اللہ شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا جارہا تھا کہ زخمی کھلاڑی مجتبی حسن راستے میں دم توڑ گیا۔ جانبحق مجتبی حسن کے پانچ بچے اور بچیاں ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمی کھلاڑی سیف اللہ کا ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج جاری ہے۔