میاں برادران جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں‘ شیخ فیاض الدین

میاں برادران جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں‘ شیخ فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے ممبرقومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے (ن)لیگی رہنماء اورسبزی منڈی کے تاجرچوہدری محمدرمضان ایم ڈی کی طرف سے دیے گئے افطارڈنرکے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میاں محمدنوازشریف اورمیاں محمدشہبازشریف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ اورمسائل کے حل کیلئے خطیرفنڈزخرچ کررہی ہے۔لوگوں کوایک چھت تلے(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
سستی اشیاء فراہم کرنے کے رمضان بازارسے متوسط اورغریب طبقے کوکافی ریلیف میسرہواہے۔انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں ملک بھرکی طرح ضلع رحیم یارخان میں بھی(ن)لیگ کلین سویپ کرے گی۔افطارڈنرمیں ممتازصنعت کارچوہدری محمدافضل،سابق مشیروزیراعلیٰ پنجاب خواجہ محمداصغرکوریجہ،چیئرمین بلدیہ راشدرفیق چوہدری ،کاٹن جنرزخالدرفیق چوہدری،چیف آفیسربلدیہ سہیل اشرف گوندل،محمداشفاق،شماس خالد،ایکسیئن واپڈاملک خورشیداحمد،حاجی چوہدری شوکت علی باجوہ،چوہدری غلام حسین،میاں اسلام اسلم ایم پی اے ،طارق محمودشاد،راشدخان،ملک محمداحمدببلی،فضل خان،عبدالرشیدشاکر،چوہدری عبدالخالدانجم،چوہدری محمدالیاس المکہ،چوہدری شمس الحق،آصف رشیدرحمانی،حاجی غلام محی الدین،رانامحمدوسیم،علی اصغرکوریجہ،ڈاکٹرمنورندیم کھتران،ڈاکٹراحمدجواد،راشدعلی فردوسی،محمدعارف گجر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ،ماجدریاض،خالدخان،حاجی محمدسلیم باغہ والہ،حاجی ظہیراحمد،چوہدری محمداشرف چیئرمین،چوہدری عطاء اللہ اصغر،چوہدری ارمغان بشیر،احمدافضل،حامدافضل،چوہدری ماجدعلی شہزاد،ظفراقبال،شاہدریاض سمیت کثیرتعدادمیں عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔