شہید بی بی کی جدو جہد آئندہ نسلوں کیلئے امید وولولے کا نشان ثابت ہو چکی

شہید بی بی کی جدو جہد آئندہ نسلوں کیلئے امید وولولے کا نشان ثابت ہو چکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،اسلام آباد، کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آمریت اور آمروں کیخلاف جدوجہد آنیوالے نسلوں کیلئے ایک امید اور ولولے کا نشان ثابت ہوچکی ہے ۔بلاول بھٹوزرداری نے اپنی شہید والدہ کے 65ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے میں اپنی والدہ کے مشن ’’ مضبوط، خوشحال جمہوری پاکستان‘‘ پر نہ صرف گامزن ہوں بلکہ اسے ہر صورت جاری رکھوں گا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ قوم کے بچوں کو اپنی اولاد کی طرح سمجھا اور پیار دیا،پاکستانی بچوں کے مستقبل کی خاطر انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ بلاو ل بھٹونے کہا میری والدہ نے ہی 1994میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا مشن شروع کیا تھا تاکہ قوم کے بچوں کا مستقبل محفوط بنایا جائے،انہوں نے ہی پاکستانی خواتین کو انکا جائز حق دلوانے کی جدوجہد شروع کی اور خواتین پولیس اسٹیشن، فرسٹ وومن بنک جیسے ادارے قائم کئے، شہید بی بی نے خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اورتحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے میزائل پروگرام شروع کیا، ملک کی خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی سطح پر عملی اقد ا ما ت اٹھائے۔ 2010میں1973کے آئین کی اصل شکل میں مکمل بحالی کی سے شہید بینظیر بھٹو کے خواب کو تعبیر مل گئی۔ پی پی پی کی حکومت نے صوبائی خودمختاری کے ذریعے بھی شہید کے خواب کو عملی جامہ پہنایا،اہل پاکستان الیکشن2018 میں صرف پی پی پی کو ہی دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔دریں اثناسابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ اور خواتین کے حقوق مذہب کے نام پر غصب کرنے کو مسترد کرتی ہے ۔ آج دو مرتبہ منتخب وزیراعظم، خواتین کے حقوق کی علمبردار، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر ا عظم محترمہ بینظیر بھٹوکی 65ویں سالگرہ ہے۔ پارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ انتہاپسندوں، مردوں کی سبقت پر یقین رکھنے والوں اور مذہبی ٹھیکیداروں کی مخالفت کرتی رہے گی جو خواتین کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے عوامی جمہوریت، بنیادی حقوق کا تحفظ، آمرانہ جبر و تشدد کا خاتمہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی عظیم جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ضیاالحق اور پرویز مشرف کی آمریت کیخلاف کامیاب جدوجہد کی اور ملک میں عوام کی حکمرانی کو بحال کیا۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد سیاسی جدوجہد کی ایک نئی تاریخ رقم کی جس کے حروف وقت کیساتھ ساتھ مزید روشن ہوں گے اور ان کی جدوجہد و قر با نی کے ثمرات سے ملک ہمیشہ مستفید ہوتا رہے گا۔ شہید بی بی نے اپنی ہمت اور جدوجہد سے وہ کر دکھایا کہ جس کی مثال ساری اسلامی دنیا میں نہیں ملتی۔ ہمیں فخرہے ہم بھٹو بی بی اور جمہوریت کے پیروکار ہیں اور ہم نے جمہوریت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں۔ بی بی کی سالگرہ کے دن ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ان کے جمہوری اصولوں کی ہمیشہ ہاسداری کریں گیاور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
بلاول بھٹو

مزید :

علاقائی -