مردان میں اندھے قتل اور ڈکیتی کا سراغ لگالیا گیا

مردان میں اندھے قتل اور ڈکیتی کا سراغ لگالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)تھانہ صدر پولیس نے اندھے قتل بمعہ ڈکیٹی کا سراغ لگاکر دوملزمان گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق 16جو ن کو مدعیہ مقدمہ مسماۃ صداقت بی بی بیوہ سرفراز سکنہ میروس ڈھیری مردان نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہو ئے بتا یا کہ وہ معہ پسرام سلمان اور بہوام مسماۃ سنبل درمیانی شب مورخہ 15/16جون کو گھر میں موجود تھے۔ کہ تقریباً 01:30بجے چار افراد گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر اُن سے طلائی زیورات ، نقد رقم ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لئے جبکہ متصلہ کمرہ میں اِسکی بہو سے بھی موبائل فون چھیننے کے بعد پسر اش سلمان کی مزاحمت پر ملزمان نے اس کو قابو کرکے دوپٹہ کے ساتھ پھندا ڈال کر قتل کیا اور انہیں باتھ روم میں بند کرکے ملزمان بعد وقوعہ بھاگ گئے ۔ اسکی شور شرابہ پر بہوام مسماۃ سنبل نے اُسے باتھ روم سے آزاد کیا جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اپنے طلائی زیورات معہ نقدی، موبائل فون بزورسرقہ کرنے اور پسر اش کے قتل کی دعویداری کی۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی جناب محمد عالم شنواری DIGصاحب مردان کی خصوصی ہدایت پرDPOمردان ڈاکٹر خرم رشید صاحب نےSPآپریشن گلنواز خان جدون اور SPانوسٹی گیشن حافظ جانس خان کی سربراہی میں دوتفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ ڈکیتی اور قتل میں ملوث سفاک ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کئے جا سکیں۔ ان دونوں ٹیموں نے DSPسٹی خالد خان ، DSPشعبہ تفتیش محمد اکبر خان، SHOتھانہ صدر عبدالحکیم خان، OIIتھانہ صدر SIتاج محمد خان و دیگر نفری پولیس کو ہمراہ رکھ کر 17(4)خرابہ Docaity with Murderکے نامعلوم ملزمان کو نہ صرف مختصر عرصہ میں ٹریس کیا بلکہ اس سنگین وقوعہ میں ملوث ملزمان مسماۃ سنبل بیوہ مقتول سلمان جس کی ملزم شہزاد ولد گلزار سکنہ نسیم اباد شاہ ڈھنڈ بابا کے ساتھ عرصہ قریب زائد از ایک سال سے ناجائز تعلقات استوار تھے۔ جو تعلیم کے سلسلہ میں فرانس میں مقیم ہے اور آجکل چھٹی پر گھر خود آیا ہوا ہے اور اس کے ایک دوست فیصل ولد سرتاج سکنہ شاہ ڈھنڈ بابا اور ایک نامعلوم ملزم کے ساتھ سازش مجرمانہ کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے ساتھ مقتول سلمان کو وقوعہ کی رات قتل کیا ۔مسماۃ سنبل کو بمعہ ملزم شہزاد گرفتارکئے۔ ملزم فیصل بعد وقوعہ کراچی بھاگ جانا بیان ہوا جسکی گرفتاری کے لئے پولیس کی چھاپہ مار ٹیم رات گئے کراچی روانہ کردی گئی ہے اور یوں مردان پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اوربہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ڈکیتی اور قتل کے اس اندھے قتل کاسراغ لگاکر معمہ حل کر دیاہے۔

Back to Conversion Tool