ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار ہے،بلیک لسٹ نام کو کسی بھی وقت نکالا جا سکتا ہے،نگران وزیر اطلاعات

ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار ہے،بلیک لسٹ نام کو کسی بھی وقت نکالا جا ...
ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار ہے،بلیک لسٹ نام کو کسی بھی وقت نکالا جا سکتا ہے،نگران وزیر اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار ہے ،ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیلئے کابینہ منظوری دیتی ہے،زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں تھاجبکہ بلیک لسٹ نام کو کسی بھی وقت نکالا جا سکتا ہے ۔
نگران وزیرا طلاعات علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب سے درخواست آئی ہے،اس وقت نوازشریف ملک سے باہر ہیں،جب سابق وزیراعظم واپس آئیں گے تب دیکھیں گے ،ہم نے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے۔ہم کلثوم نواز کی صحت یابی کےلئے دعا گوہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کابھی کہاہے،مریم نوازکانام ای سی ایل میں ڈالنے کامعاملہ زیرغور ہے،انہوں نے کہا کہ گورنرز کے حوالے سے بھی شکایات آ رہی ہیں، کوئی شخص اگر متنازع ہے تو اسے ہٹانا چاہئے،گورنرز کو بھی ہٹانا چاہئے،علی ظفر نے کہا کہ بروقت انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے،الیکشن کے بروقت انعقاد میں کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہئے۔