کالی بھیڑوں کی مخبری‘ تھانہ بستی ملوک کی حدود میں سرچ آپریشن ناکام

کالی بھیڑوں کی مخبری‘ تھانہ بستی ملوک کی حدود میں سرچ آپریشن ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) تھانہ بستی ملوک کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن،دوران آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزحمت کا سامناکئی افراد گرفتارپولیس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

اہلکاروں کی منشیات فروشوں کوسرچ آپریشن کی مخبری۔بڑے منشیات فروش مال سمیت فرار،مخبری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف رپورٹ تیار،ذرائع کے مطا بق نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ بستی ملوک کی علاقہ یونین کونسل روڈ، اسلام پور، مبارک پور وغیرہ میں سرچ آپریشن جس میں پنجاب پولیس،رینجر،جی ٹی ٹی،اسپیشل برانچ کی ٹیم نے حصہ لیا دوران آپریشن کئی گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں ریاست علی،عاشق علی ولد ممتاز،طارق محمود ولد رفیق،نواب خان ولدمحرم خان،نور جمال ولدعبدالغفور،یونس ولد وزیر علی،عابد حسین ولدفیاض وغیرہ سے لائسنسی اسلحہ برآمدہوا کچھ افراد جن میں ملک ذکاء حسین بھٹی،ریاض حسین بھٹی، فخر ریاض بھٹی ولد عبدلکریم بھٹی اور علی ریاض بھٹی ولد ریاض بھٹی شامل ہیں نے سرچ آپریشن ٹیم سے مزحمت بھی کی اور ہاتھا پائی ہوئی تاہم پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسندعناصر کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا ان افراد کے قبضہ سے ایک عد دپسٹل بھی برآمدہوا ہے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ بستی ملوک میں تعینات پولیس اہلکار وں نے منشیات فروشوں کے معاون خاص ہوٹل والے کو اس آپریشن کی پہلے ہی خبر دے دی جس کی وجہ سے منشیات فروش فریاد عرف فادی،ساجد ولد اللہ بخش وغیرہ پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے ذرائع سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ آپریشن کی اطلاع منشیات فروش تک پہنچانے پر ان اہلکاروں کے خلاف رپورٹ تیار کی جارہی ہے اسی طرح تھانہ بستی ملوک دیگر علاقوں میں دوران سرچ آپریشن اسلحہ، منشیات وشراب برآمد ہوئی۔
کالی بھیڑیں