پنجاب میں ادویات کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب میں ادویات کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ادویات کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بے رحم کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت متاثرہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی اور نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان قرضوں کا بڑا پروگرام لارہی ہے۔ وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ادویات کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں ادویات کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اور سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں کوویڈ19کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دس سے پندرہ ہزار آکسیجن سلنڈر منگوانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آکسیجن فراہم کرنے والی گاڑیوں کو چوبیس گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب لاہور جم ایسوسی ایشن کے صدر مونس چوہدری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے کرونا وبا کے باعث کاروبار کے متاثر ہونے سے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ صدر ایسوسی ایشن کے کہا کہ ہم اپنے کاروبار کو انڈسٹری کے طور پر ریگولرائز کرانا چاہتے ہیں۔ کرونا کی وبا سے تمام کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جم کے اوقات کار بڑھانے کا معاملہ متعلقہ فورم میں رکھوں گا۔ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے جم بند کردیئے جائیں گے۔
بلیک مارکیٹنگ


لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے لاہور جم ایسوسی ایشن کے صدر مونس چودھری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں ہونیوالی ملاقات کے دوران وفد نے جمز کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کرونا وبا کے باعث کاروبار کے متاثر ہونے سے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ لاہور جم ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کاروبار کو انڈسٹری کے طور پر ریگولرائز کرانا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کرونا کی وبا سے تمام کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، پنجاب حکومت متاثرہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی اور نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان قرضوں کا بڑا پروگرام لارہی ہے۔ جم کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جم کے اوقات کار بڑھانے کا معاملہ متعلقہ فورم میں رکھوں گا۔ امید ہے کہ اچھی خبر ملے گی۔ تمام جمز ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والی جم بند کردیں گے۔جم ایسوسی ایشن کے وفد میں نائب صدور ملک خالد، اشفاق احمد بٹ وقاص طارق شمیر، فنانس سیکرٹری خالدسعید اور دیگر شامل تھے۔
جم ایسوسی ایشن

مزید :

صفحہ آخر -