موازنہ کر لیں 20سال میں پنجاب میں کیا ہوا اور 8سال میں خیبر میں کیا بنا،پرویز خٹک کا شہباز شریف کو بڑ اچیلنج 

 موازنہ کر لیں 20سال میں پنجاب میں کیا ہوا اور 8سال میں خیبر میں کیا بنا،پرویز ...
 موازنہ کر لیں 20سال میں پنجاب میں کیا ہوا اور 8سال میں خیبر میں کیا بنا،پرویز خٹک کا شہباز شریف کو بڑ اچیلنج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بڑا چیلنج دے دیا، پرویز خٹک نے کہا کہ انہوں نے پنجا ب پر 20سال حکومت کی جبکہ میں 5سال تک وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا رہا ہوں اور اب بھی تین سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے ، شہباز شریف مناظرہ کر لیں کہ انہوں نے 20سال میں پنجاب میں کیا کر دکھایا اور ہم نے 8سال میں کیا ترقی کی ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں کی کوئی ایک بات سچ ہو تو اس پر بات کروں ، یہ جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں ،ہم نے تو ان کی باتیں سن لیں مگر یہ نہیں سن سکتے ، نواز شریف کی کارکردگی اچھی اور ہماری خراب ہو گئی یہ صرف ان کی باتیں ہیں ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں جو کام ہوئے وہ ان کی فہرست لے آئیں ،اگر ن لیگ کی کارکردگی بہتر ہوتی تو پنجاب انہیں مسترد کر تا؟، یہ عوام کی خدمت کے لئے نہیں بلکہ حکمران بننے کیلئے آتے ہیں ،ان کے دور میں کارخانے بند تھے جو آج چل پڑے ہیں ، عمران خان کے صحیح فیصلوں سے ملک کی معیشت بہتر ہوئی ۔
اس سے قبل وزیر دفاع کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے لقمے دیے جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ میری بات نہیں سننا چاہتے تو باہر چلے جائیں ، میں نے اپنی تقریر پوری کرنی ہے ۔