نصرت سحر عباسی کے شہد اور رقص سے متعلق جملوں پر سپیکر سندھ اسمبلی نے انکا مائیک بند کردیا

نصرت سحر عباسی کے شہد اور رقص سے متعلق جملوں پر سپیکر سندھ اسمبلی نے انکا ...
 نصرت سحر عباسی کے شہد اور رقص سے متعلق جملوں پر سپیکر سندھ اسمبلی نے انکا مائیک بند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، گرینڈ ڈیمو کریٹک موومنٹ ( جی ڈی اے ) کی رکن نصرت سحر عباسی نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر طنز کے نشتر چلا دیے ، نصرت سحر عباسی کے شہد اور رقص سے متعلق جملوں پر سپیکر نے مائیک بند کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما دعا بھٹو نے تقریر کے دوران ایوان میں شور شرابے پر سپیکر سے کہا کہ ان بکریوں کو چپ کرائیں جس پر سپیکر نے ان کا بھی مائیک بند کر ادیا۔
تفصیلات کے مطابق نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ تمام صوبوں نے قومی زبان اردو میں بجٹ پیش کیا لیکن سندھ کے وزیر اعلیٰ نے انگریزی زبان میں بجٹ پیش کیا ، نہیں معلوم وزیر اعلیٰ سندھ کس کو خوش کرنے کیلئے بجٹ انگریزی زبان میں پیش کر گئے ہیں ۔ صوبائی حکومت چار سال میں ٹیکس کا ہدف پورا نہیں کر سکی ۔
نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ہر طرف سندھ کی ترقی کی باتیں ہو رہی ہیں ،این آئی سی وی ڈی میں کرپشن عروج پر ہے اور بلاول کہتے ہیں سندھ ترقی کی راہ پر ہے ،پیپلزپارٹی کو سندھ کا کوئی احساس نہیں ہے ، سکھر کی عمارت کرپشن کے پیسوں کی گرمی سے پگھل رہی ہے ، سکھر بلڈنگ کا ٹھیکہ دار خورشید شاہ کا خاص آدمی تھا۔ بلاول بھٹو نے مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل دیا لیکن لاڑکانہ کی بیٹی کیلئے کوئی نہیں چیختا۔نصرت سحر عباسی نے شہد اور رقص سے متعلق جملے کہے جس پر سپیکر نے ان کا مائیک بند کرا دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما دعا بھٹو نے اپنی تقریر شروع اور کہا کہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں ، لاڑکانہ میں میت کیلئے ایمبو لینس دستیاب نہیں ،ان کے پاس چین کا انیل کپور ہے ، جس پر حکومتی بینچز سے شور شرابہ کیا گیا ، دعا بھٹونے تقریر میں خلل آنے پر سپیکر سے کہا کہ سپیکر صاحب ان بکریوں کو چپ کرائیں جس پر مائیک نے دعا بھٹو کا بھی مائیک بند کر ادیا۔
نصرت سحر عباسی اور دعا بھٹو کے مائیک بند ہونے پر اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔