منتخب نمائندوں کیلئے قید کوئی نئی بات نہیں ، جاوید لطیف 

منتخب نمائندوں کیلئے قید کوئی نئی بات نہیں ، جاوید لطیف 
منتخب نمائندوں کیلئے قید کوئی نئی بات نہیں ، جاوید لطیف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ منتخب نمائندوں کیلئے قید کوئی نئی بات نہیں ، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں ، نیت درست نہیں ہو گی تو پاکستان آگے کیسے بڑھے گا، عوام بے بس نہیں ، لیڈر شپ مفاہمت کرتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے مطابق بات کرنے والا غدار کیسے ہوگا ، حکومت کے پیش کردہ بجٹ کی بات کریں تو ہر طرف ہریالی نظر آنی چاہئے ، گھر درست کرنے کی بات کریں تو وہ صحیح نہیں لگتی ، وزیر اعظم کو ٹیکا لگا تو انہیں ہسپتال جنت لگنے گا ، وہاں حوریں نظر آرہی تھیں،تین سال میں قوم کو ایسے ٹیکے لگائے کہ انہیں دنیا دوزخ نظر آرہی ہے ۔
جاویدلطیف نے کہا کہ عمران خان نے تین سال میں ملک و قوم کا جو حال کیا وہ سب کے سامنے ہے ، پرچی چیئرمین کہنے والوں سے کہتا ہوں کہ ان کی قربانیاں زیادہ ہیں ۔