بھارتی اداکارہ انٹرویو میں میزبان کی طرف سے انتہائی شرمناک سوال پوچھنے پر شو سے اٹھ کر چلی گئیں

بھارتی اداکارہ انٹرویو میں میزبان کی طرف سے انتہائی شرمناک سوال پوچھنے پر شو ...
بھارتی اداکارہ انٹرویو میں میزبان کی طرف سے انتہائی شرمناک سوال پوچھنے پر شو سے اٹھ کر چلی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ ہینا ریجی کوشی انٹرویو میں میزبان کی طرف سے انتہائی شرمناک سوال پوچھنے پر شو سے اٹھ کر چلی گئیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ہینا ریجی کوشی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں، جن سے انٹرویو کے دوران خاتون میزبان سوحیلہ نے سوال پوچھ لیا کہ ”کیا آپ نے فلموں میں کام لینے کے لیے کسی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا ہے؟“
اس انٹرویو میں اداکار اشکر سودھن بھی بطور مہمان شریک تھے جو اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سوحیلہ کی طرف سے یہ سوال پوچھے جانے پر دونوں اداکار غصے میں آ گئے اور میزبان کے ساتھ ان کی کافی تلخ کلامی ہو گئی اور بالآخر وہ اٹھ کر چلے تھے۔ ایک اور انٹرویو میں ہینا ریجی کوشی نے اس واقعے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ”سوحیلہ کا سوال ذاتی حملے کے مترادف تھا، چنانچہ میں اس پر خاموش ہو گئی مگر جب اس نے جواب کے لیے اصرار کیا تو میں نے صبر کھو دیا۔ میں اشکر کا شکریہ اداکرتی ہوں جس نے اس موقع پر میرا ساتھ دیا۔“

مزید :

تفریح -