ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ اور بھارت کے میچ میں بارش کا امکان ، آئی سی سی کا انوکھا قانون

ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ اور بھارت کے میچ میں بارش کا امکان ، آئی سی سی کا ...
ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ اور بھارت کے میچ میں بارش کا امکان ، آئی سی سی کا انوکھا قانون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائے گا تاہم میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں سیمی فائنلز کیلئے صورتحال بالکل مختلف ہے، افغانستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کیلئے اضافی دن رکھا گیا ہے لیکن بھارت اور انگلینڈ کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کوئی اضافی دن نہیں ہو گا ۔اگر بارش کی وجہ سے انگلینڈ اور بھارت کا میچ نہیں ہوسکا تو سپر ایٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنےوالی ٹیمیں یعنی بھارت فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔سیمی فائنل اور فائنل میچ کو مکمل کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم سے کم 10 اوورز کھیلنا لازمی ہیں، سپر ایٹ اور گروپ مرحلے میں 5 اوورز فی اننگز کھیلنا لازمی تھا۔