بیماریوں اور بانجھ پن سے محفوظ رہنے کیلئے رات کو سوتے ہوئے کس طرح کا لباس پہننا چاہیے؟ ماہرین نے انتہائی مفید مشورہ دےد یا

بیماریوں اور بانجھ پن سے محفوظ رہنے کیلئے رات کو سوتے ہوئے کس طرح کا لباس ...
بیماریوں اور بانجھ پن سے محفوظ رہنے کیلئے رات کو سوتے ہوئے کس طرح کا لباس پہننا چاہیے؟ ماہرین نے انتہائی مفید مشورہ دےد یا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) دن بھر کے معمولات کے لئے لباس کے انتخاب کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں لیکن رات کو سونے کے لئے کس طرح کا لباس پہنا جائے، اب یہ سوال بھی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ پہلے تو عام پائجامہ اور شرٹ پہن کر سونے کی نسبت مختصر لباس یعنی انڈر ویئر پہن کر سونے کے حق میں بھی دلائل دئیے گئے، لیکن اب ایک اور نظریہ فروغ پارہا ہے جس کے مطابق سوتے وقت مختصر لباس سے بھی احتراز ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔

مزید جانئے: مردوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی، سائنسدانوں نے مردانہ کمزوری کی دوا ویاگرا کا انتہائی خوفناک نقصان بتادیا، جانئے اور ہمیشہ احتیاط کیجئے
جریدے ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق ڈاکٹر برائن سٹیکسنر کا کہنا ہے کہ اگر سوتے وقت کچھ بھی نہ پہنا جائے تو یہ سب سے بہتر ہے۔ انہوں نے اس کی دو اہم وجوہات بیان کی ہیں ۔ ڈاکٹر سٹیکسنر کہتے ہیں کہ جسم کے کچھ حصوں میں پسینہ جمع ہونے، اور اس کی وجہ سے جراثیموں کی افزائش ہونے، کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ جب آپ جسم کے ان حصوں کو لباس کی قید سے آزاد کردیتے ہیں تو ہوا لگتے رہنے سے پسینہ خشک ہوتا رہتا ہے اور یوں جراثیموں کے پھیلاﺅ کا خدشہ نہیں رہتا۔ دوسری وجہ بیان کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ سپرم کی افزائش کے لئے قدرے کم درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا لباس سے مکمل آزادی جسم کا درجہ حرارت بھی کم رکھتی ہے ۔ انڈرویئر پہننے سے درجہ حرارت قدرے بڑھ جاتا ہے، جو کہ سپرم کی افزائش کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سٹیکسنر کا کہنا ہے کہ صحت اور سہولت، ہر دو لحاظ سے بہتر یہی ہے کہ سوتے وقت کچھ بھی نہ پہنا جائے۔

مزید :

تعلیم و صحت -