ایٹمی پروگرام محدود کرنے کیلئے شروع نہیں کیا: اسلم بیگ

ایٹمی پروگرام محدود کرنے کیلئے شروع نہیں کیا: اسلم بیگ
ایٹمی پروگرام محدود کرنے کیلئے شروع نہیں کیا: اسلم بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ ہم نے ایٹمی پروگرام محدود کرنے کیلئے شروع نہیں کیا تھا، ایٹم بم کسی ملک کیخلاف نہیں بنایا ، یہ صرف بھارت کے ایٹم کا جواب ہے اور جب بھی ضرورت پڑی بھارت کو جواب دیا جائیگا۔ حکمران ڈرنا چھوڑ دیں بھارت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کرپشن بری چیز ہے ، اس ضمن میں اب ہم سنجیدہ ہیں جبکہ فوج بھی بہت پر عزم ہے ، کرپشن کا تعلق چاہے حکومت ، عدلیہ ، فوج یا عوام سے ہوا ب کارروائی ضروری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 1700 کلو میٹرطویل افغان سرحد پر ہماری ڈیڑھ لاکھ فوج دہشتگردوں کا پاکستان میں داخلہ روکنے اور ان کے خاتمے کیلئے تعینات ہے ، افغانستان نے یہاں کوئی فوج نہیں لگائی کیونکہ اس کا کنٹرول صرف شہری علاقوں تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ آتے ہی الطاف حسین ایم کیو ایم کے قائد نہیں رہینگے، جس نے بھی مصطفی کمال کو مشورہ دیا اچھا مشورہ دیا، اس نے ان کی حرکات سے دلبرداشتہ ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

مزید :

اسلام آباد -