گنگا اور جمنا کو انسان کی طرح کے قانونی حقوق دیئے جائیں، اتر کھنڈ ہائیکورٹ

گنگا اور جمنا کو انسان کی طرح کے قانونی حقوق دیئے جائیں، اتر کھنڈ ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) اتر کھنڈ کی ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کروڑوں ہندوؤں کیلئے مقدس دریائے گنگا اور جمنا کو زندہ انسان کی طرح سمجھا جائے اور ان کو ایک انسان کی طرح کے قانونی حقوق دیئے جائیں ۔اس حکم کا مقصدان دونوں دریاؤں کے پانی کو آلودگی سے پاک اور صاف کرنا ہے ۔اس حکم کے بعد ان دو دریاؤں کے بارے میں شکایات کا ازالہ کیا جا سکے گا۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس حوالے سے ان دریاؤ کی صفائی اور مینٹی ننس کے بارے میں بورڈ بنانے کیلئے آٹھ دن کی مہلت دی گئی ہے۔ایڈووکیٹ ایم سی پینٹ نے بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہگنگا اور جمنا کوکسی نامزد شخصیت کے ذریعے ایک شخص کے طور پر سمجھا جائیگا۔

مزید :

صفحہ اول -