صوبائی دارالحکومت،سرکاری سکول کے عملے کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی

صوبائی دارالحکومت،سرکاری سکول کے عملے کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایجو کیشن رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ عرصہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،اساتذہ ،ہیڈ ٹیچرز،سکیورٹی گارڈ اورچوکیدار اور دیگر ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ کا عملہ عرصہ چھ ماہ سے تنخوہوں سے محروم چلا آ رہا ہے جس کی وجہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کا سکول کا ایل او نمبر جاری نہ کروانا ہے ۔سکول کے اساتذہ نے اعلیٰ آفیسر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ طارق رفیق ایک نا اہل اور انتظامی امور سے ناواقف آفیسر ہیں ۔ عملے نے بتایا کہ سکول میں تیس اساتذہ ، ہیڈٹیچر، سکیورٹی گارڈ اورچوکیدار سمیت دیگر ملازمین اور ان کا خاندان دھکے کھانے پر مجبور ہیں ۔ سکول کے عملے کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن طارق رفیق کی نااہلی اورعدم دلچسپی کے باعث بھاٹی گیٹ سکول کو تاحال ایل او نمبر جاری نہ ہو سکا۔َ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے ایل او نمبر جلد جاری کردیا جائے گا جس کے بعد تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔سی ای او طارق رفیق نے کہا ہے کہ ایل او نمبر جاری نہ کروانے کے ذمہ دار متعلقہ سکول کے ہیڈماسٹر ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -