طور خم اور چمن بارڈر کو لوگوں اور تجارتی قافلوں کے لیے کھول دیا

طور خم اور چمن بارڈر کو لوگوں اور تجارتی قافلوں کے لیے کھول دیا
طور خم اور چمن بارڈر کو لوگوں اور تجارتی قافلوں کے لیے کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کو آج صبح 8 بجے ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیاجس کے باعث پاک افغان سرحد پر 32دن بعد ایک بار پھر تجارتی قافلے اور لوگوں کی نقل و حمل کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔32دنوں کی بند ش کے بعد جب سرح دوبارہ کھولی گئی تو لوگوں اور تجارتی قافلوں کی بڑی تعداد نے نقل و حمل کا سلسلہ شروع کیا جس کے بعد بارڈر کے علاقوں میں لوگوں کی بھیڑ لگ گئی ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاک افغان سرحد کھولنے کے اعلان کے بعد طورخم بارڈر کو آج ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دیا ہے۔ادھر چمن میں ایف سی حکام نے تحریری احکامات ملنے کے بعد باب دوستی کے مقام پر پاک افغان سرحد کھول دی۔دوسری جانب کرم ایجنسی پولٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کھولنے کے احکامات نہیں ملے،کرم ایجنسی میں4مقامات پرپاک افغان سرحد بندرہے گی۔واضح رہے کہ باب دوستی اور طورخم بارڈر کو 32دن کی بندش کے بعد دوبارہ کھولا گیا ہے ،چمن بارڈر صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک کھلا رہے گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -