پیپلز پارٹی کے کامیاب جلسے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں،راجہ جاوید

پیپلز پارٹی کے کامیاب جلسے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں،راجہ جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کوٹلی ستیاں میں کامیاب جلسے کے بعد مخالفین کی نیندیں بھی حرام ہوگی ہیں کوٹلی ستیاں کے جلسے میں عوام نے بھرپور شرکت کی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور جو لوگ پیپلزپارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھ رہے تھے وہ کوٹلی ستیاں میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں عوام کا سمندر دیکھ کر پریشان ہوگے ہیں اور انشااللہ منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کو عبرت نا ک شکست کا سامنا کرنا پڑئے گا اور ان کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ تحصیل گوجرخان میں بھی آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جیت یقینی ہے اہلیان گوجرخان اپنے محسن سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ہیں اور اُن کے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کام اُن کے دلوں میں نقش ہیں جب راجہ پرویز اشرف نے بلا تفریق عوا م کی خدمت کی اور تحصیل بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جبکہ موجودہ نا اہل لیگی اراکین اسمبلی سوائے مایوسی عوام کو کچھ نہ دے سکے اب آمدہ الیکشن 2018میں عوام ان کا مکمل بائیکاٹ کریں گئے اور ان کو عبرت ناک شکست کاسامنا کرنا پڑئے گا۔