”ہم بھی یورپی یونین کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔“ ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد کا اعلان

”ہم بھی یورپی یونین کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔“ ...
”ہم بھی یورپی یونین کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔“ ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور (آئی این پی) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ پام آئل کے استعمال میں کمی اور ممانعت کے بارے میں یورپی یونین ممالک کی پالیسیاں جاری رہنے کی صورت میں ہم بھی یورپی یونین مصنوعات کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔

اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں صدر مہاتیر محمد نے یورپی یونین ممالک کے پام آئل کو ممنوع قرار دینے کے منصوبوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ”پام آئل کے بارے میں یہ غیرمنصفانہ رویہ جاری رہنے کی صورت میں ہم یورپ سے آنے والی مصنوعات کی خرید بند کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے یورپی یونین ممالک کو ایک مراسلہ روانہ کیا ہے تاہم انہوں نے یورپی یونین مصنوعات کے بائیکاٹ کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔