خوفناک افواہیں پھیلانے والے ملک کے دشمن ہیں،حاجی افضل

خوفناک افواہیں پھیلانے والے ملک کے دشمن ہیں،حاجی افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صدر انجمن تاجران ٹرک اڈا راوی روڈ بادامی باغ حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے متعلق افواہیں اور غیر مصدقہ خبریں قوم کو مزید ذہنی اضطراب او رکرب میں مبتلا کرنے کی سازش ہے۔ قوم کو خوفزدہ کرنے والے عناصر ملک کے دشمن ہیں جن کی بیخ کنی انتہائی ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرکرونا وائرس کے پھیلاؤ کے متعلق آئے روز آنے والی جعلی خبروں پر بالکل بھی کان نہ دھرے جائیں۔

حکومت اور تمام ادارے محکمہ صحت، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب سمیت سرکاری افسران انتہائی تندہی اور جانفشانی کے ساتھ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں انشااللہ اس موزی مرض کو شکست ہوگی۔