پنجاب یونیورسٹی انجینئرزکو ہینڈ سینیٹائزر تیار کرنے کی ہدایت

پنجاب یونیورسٹی انجینئرزکو ہینڈ سینیٹائزر تیار کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈ رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے وائرس کش ہینڈ سینیٹائزر تیار کرنے کی ہدایت دے دی۔ اس سلسلے میں انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی اور ڈاکٹر بلال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں پنجاب یونیورسٹی کے کیمیکل انجینئرز کو ہدایت کی کہ وائرس کش خصوصی سینیٹائزر تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ پنجاب یونیورسٹی کاسو سالہ پرانا ادارہ ہے۔ جو وائرس کش سینیٹائزر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اس مشکل گھڑی میں اپنا قومی کردار ادا کرے گی اور ہم عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کریں گے۔