کاہنہ انڈس ہسپتال: ڈاکٹروں، نرسوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ 

کاہنہ انڈس ہسپتال: ڈاکٹروں، نرسوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) کاہنہ انڈس ہسپتال لاہور میں ایک روزہ بیسک لائف سپورٹ(بی ایل ایس)ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا۔ بی ایل ایس کورس میں سینئر انسٹریکٹر نرسوں،ڈاکٹرزنے شرکت کی۔ کورس کی تقریب مہمان خصوصی ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن تھے۔اس موقع پر ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نے کہا کہ بی ایل ایس کورس کے انعقاد کا مقصد ہسپتال میں موجود نرسوں کو ایمرجنسی حالات میں مریض کی جان بچانے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈس مینجمنٹ کی جانب سے ایسے کورسز کی مدد سے مریض کی دیکھ بھال میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔ایسے کورسز کی مدد سے کم وقت میں مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اپنی نوعیت کی اس خصوصی تربیت میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتاہے۔