سہیل انور سیال کو وزیرداخلہ سندھ بنائے جانے کا امکان

سہیل انور سیال کو وزیرداخلہ سندھ بنائے جانے کا امکان
سہیل انور سیال کو وزیرداخلہ سندھ بنائے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنماءاور رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کو وزیرداخلہ بنانے کافیصلہ کرلیاگیاہے اور امکان ہے کہ وہ جمعرات کی شام اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق سہیل انور سیال کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور اُنہیں سابق صدرآصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے قریبی لوگوں میں شمار کیاجاتاہے ، پی پی قیادت نے منظور وسان کو تبدیل کرکے اُن کی جگہ سہیل انور سیال کو وزیرداخلہ بنانے کافیصلہ کرلیاہے جبکہ محکمہ جیل خانہ جات کا اضافی چارج بھی دیاجائے گا۔

مزید :

کراچی -