کل بھوشن کیس پر عالمی عدالت کا فیصلہ حکومت کی ناکامی ہے :خورشید شاہ

کل بھوشن کیس پر عالمی عدالت کا فیصلہ حکومت کی ناکامی ہے :خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روہڑی(اے این این)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہاہے کہ کل بھوشن پر عالمی عدالت کا فیصلہ حکومت کی ناکامی ہے، حکومت کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ نواز شریف اقوام متحدہ گئے مگر وہاں بھی بھارتی جاسوس کا نام تک نہ لیا، بلاول کا وزیر خارجہ لگانے کا مطالبہ مذاق سمجھا گیا مگر یہ ان کی دور اندیشی تھی جو سچ ثابت ہوئی، نوازشریف کی حکومت وفاق کی دشمن ہے اور چھوٹے صوبوں میں نفرت پیدا کررہی ہے ،چودھری نثار شریف آدمی ہیں جو سندھ میں کچھ ہو تو برہم ہو جاتے ہیں مگر جب اسلام آباد، لاہور یا کہیں اور کچھ ہو تو اس پر خاموش رہتے ہیں ،خود محنت مزدوری کی اس لئے مزدوروں کے درد کو سمجھتا ہوں، آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا جائے پمپنگ سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ فوجی جوانوں نے بڑی محنت سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو پکڑا لیکن عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارتی جاسوس کو پکڑنے والے فوجی جوان مایوس ہوئے، کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت کا فیصلہ صرف خارجہ پالیسی کی نہیں، حکومت کی ناکامی ہے اورحکومت کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ نواز شریف اقوام متحدہ بھی گئے مگر وہاں بھی کلبھوشن کا نام تک نہ لیا اسی وجہ سے ان کی سجن جندال سے ملاقات کے حوالے سے شکوک و شہبات جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کا وزیر خارجہ لگانے کا مطالبہ مذاق سمجھا گیا مگر یہ ان کی دور اندیشی تھی جو سچ ثابت ہوئی، حکومت نے وزارت خارجہ کو مکمل طور پر نظرانداز کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کرتے ہیں منافقت نہیں اس وقت ملک میں نواز شریف کی حکومت فیڈریشن کی سب سے بڑی دشمن بنی ہوئی ہے جوچھوٹے صوبوں میں نفرت پیدا کرر ہی ہے، سندھ میں سپرہائی وے کو چوڑا کرکے کہا گیا موٹر وے ہے، صوبے میں لوڈشیڈنگ 12 سے 14 گھنٹے تک ہورہی ہے، موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی چھوٹے صوبوں کی ترقی کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں کو ختم کر دیا اگر فیڈریشن کو کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار بھی نواز حکومت ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ قطری شہزادے کے خط کو تو سپریم کورٹ کے پانچوں جج مسترد کر چکے ہیں، صرف ایک دو سوالات کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ چودھری نثار شریف آدمی ہیں جو سندھ میں کچھ ہو تو برہم ہو جاتے ہیں مگر جب اسلام آباد، لاہور یا کہیں اور کچھ ہو تو اس پر خاموش رہتے ہیں، پی ایس پی پر واٹر کینن کے ذریعے پانی برسانے پر وہ برہم ہوتے ہیں تو ماڈل ٹان، ڈی چوک اور عمران خان کے گھر پر حملوں کو بھول جاتے ہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں سندھ میں ترقی نہیں ہورہی، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں 30 سے 35 اضافہ کیا جائے،
خورئشد شاہ

مزید :

علاقائی -