وزیراعظم عمران خان کو شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پیش, کابینہ کا انقلابی اقدامات کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کو شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پیش, کابینہ کا انقلابی ...
وزیراعظم عمران خان کو شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پیش, کابینہ کا انقلابی اقدامات کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی جسے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کابینہ نے شوگر سکینڈل کی رپورٹ کی روشنی میں انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، فوائد اٹھانے والوں کے علاوہ غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے عہدیداران کیخلاف بھی کارروائی کیے جانے کا امکان ہے،  جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شوگرانکوائری کمیشن رپورٹ میں 9 ملوں کو ذمےدار ٹھہرایا گیا اور ان لوگوں سے جو کئی دہائیوں سے ایک گروہ بنا چکے ہیں، ریکوری کرکے رقم گنےکےمتاثرہ کسانوں میں تقسیم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ، اسی طرح کام کرنیوالی دیگر صنعتوں سے بھی انکوائری کی جائے گی ۔ یادرہے کہ  انکوائری کمیشن کو جمعرات تک کی مہلت دی گئی تھی۔

اپنے ذرائع کے حوالے سے جیو نیوز نے بتایا کہ رپورٹ میں شوگرسیکنڈل میں ملوث افراد کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنے کی سفارش کی گئی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں جہانگیر ترین،خسرو بختیار کے بھائی ، عمرشہریار اورمونس الہٰی کے علاوہ اومنی گروپ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا جبکہ اے آر وائے نیوز کے مطابق شہبازشریف کو بھی ذمہ دار قراردیا گیا جبکہ 29 ارب روپے کے گھپلے ہوئے، ساری کمپنیوں کے آڈٹ اور پیسہ ریکور ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے انکوائری کمیشن چینی سبسڈی کے معاملے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔
انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے لیے 25 اپریل کی پہلی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم کمیشن کی استدعا پر کابینہ نے مدت میں توسیع کی، توسیع کے بعد رپورٹ مئی کے تیسرے ہفتے میں آنی تھی لیکن ایک بار پھر مزید مہلت مانگی گئی جس کے بعد انکوائری کمیشن کو جمعرات تک کی مہلت دی گئی تھی۔