دادو اور گردو نواح میں زلزلہ کے جھٹکے ،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

کیپشن: file
دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن )دادو اور گردو نواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 3.9ریکارڈ کی گئی ہےتاحال کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہٰیں ملی ۔
نجی ٹی وی" سما" کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز دادو سے 33کلومیٹر دور شمال مشرق میں واقع ہے ۔