"میرے پاس تم ہو" کی اداکارہ مہر بانو کی بولڈ رقص ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

"میرے پاس تم ہو" کی اداکارہ مہر بانو کی بولڈ رقص ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ ...
سورس: instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے "میرے پاس تم ہو" کی اداکارہ مہر بانو  ان دنوں اپنے رقص کی ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

28سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رقص کر رہی ہے۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے  لکھا کہ ”مجھے انسٹاگرام پر ریل اپ لوڈ کرنے کا کوئی خاص اندازہ نہیں  لیکن یہ ویڈیو میں نے اپنی ساس کے لیے بنائی ہے جنہوں نے یہ شرٹ میرے لیے بنائی، ان کا پیار جتانے کا یہ طریقہ بہت اچھا ہے“۔

View this post on Instagram

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)


ویڈیو سامنے آئی تو   سوشل میڈیا صارفین نے اپنے کمنٹس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہا ر کیا۔ایک سوشل میڈیا صارف عمران نےسوال اٹھایا  کہ ” کیا یہ ایک پاکستانی اداکارہ ہیں“۔


ایک صارف نے تو اداکارہ کو" سستی نورا فتیحی" بھی قراردیدیا۔

ایک صارف نے اداکارہ کو کہا کہ ” برائے مہربانی آ پ دوبارہ سے ریل بنانا بھول جائیں“۔

یاد رہے کہ اداکارہ مہربانو پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے کیریئر کا آ غاز مشہور ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" سے کیا تھا۔ان دنوں اداکارہ ڈرامہ "چڑیلز" میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -