ٹی 20 کپ، کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو 19 رنز سے ہرا دیا

ٹی 20 کپ، کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو 19 رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹی 20 کپ، کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو 19 رنز سے ہرا دیا۔ اسلام آباد کی ٹیم 149 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اسد شفیق کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان زوہیب احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔کراچی وائٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسد شفیق نے 27 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 28 اور شاہد یوسف 17 رنز بنا سکے۔ محمد عرفان اور عمر گل نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ نعمان انور 34 جبکہ شان مسعود اور سعد علی 25 ، 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ذوالفقار باربر، تابش خان، رومان رئیس، اعظم حسین اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسد شفیق میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔