پاکستان کی قیمتی ترین چیز سرکاری ملازمین نے کوڑے میں پھینک دی

پاکستان کی قیمتی ترین چیز سرکاری ملازمین نے کوڑے میں پھینک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ آثار قدیمہ نے کروڑوں ڈالر مالیت کے بدھا کے 5قدیم مجسمے سمگلروں کے قبضے سے برآمد کرانے کے بعد نیشنل میوزیم کراچی میں نمائش کیلئے میوزیم کی انتظامیہ کے حوالے کئے مگر سرکاری اہلکاروں نے ان قیمتی مجسموں کی نمائش کرنے کی بجائے انہیں عجائب گھر کے کوڑے میں پھینک دیا۔ انگریزی روزنامے ’’ ایکسپریس ٹریبیون‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل میوزیم کراچی کے ایک ملازم کا کہنا تھا گزشتہ کئی مہینوں سے یہ مجسمے کوڑے میں پڑے ہوئے ہیں۔ بدھا کے یہ مجسمے تین سے چار فٹ تک لمبے ہیں اور قیمتی پتھر سے تیار کئے گئے ہیں۔ نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر محمد شاہ کا کہنا تھا ہم نے کوئی بھی مجسمہ کوڑے میں نہیں پھینکا بلکہ تمام مجسموں کی صفائی کا کام کیا جا رہا ہے اور بجٹ کی کمی کی وجہ سے مجسمے نمائش کیلئے پیش کرنے میں دقت پیش آرہی ہے۔ انتظامیہ جلد ہی ان مجسموں کو نمائش کیلئے پیس کر د ے گی۔
قیمتی چیز

مزید :

علاقائی -