راولپنڈی،ڈومیلی کا رہائشی سکول ٹیچر احاطہ کچہری میں دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

راولپنڈی،ڈومیلی کا رہائشی سکول ٹیچر احاطہ کچہری میں دل کادورہ پڑنے سے جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈومیلی کا رہائشی سکول ٹیچر اینٹی کرپشن عدالت میں مقدمے کی پیشی کے بعد احاطہ کچہری میں دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا، ماسٹر محمد سعید اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ نمبر 36میں پیش ہونے کیلئے اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت راولپنڈی آیا، جو پیشی کے بعد کمرہ عدالت سے باہر آیا تو احاطہ کچہری میں طبیعت خراب ہونے کے باعث گر پڑا جسے وہاں پر موجود افراد نے فوری طور پر کچہری میں واقع ڈسپنسری میں طبی امداد کیلئے پہنچایا جب ماسٹر کو چیک اپ کیا گیا تو وہ دم توڑ چکا تھا جسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔