وزیر قانون نے کوآپریٹو کی جائیدادوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

وزیر قانون نے کوآپریٹو کی جائیدادوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئرراجہ بشارت نے محکمہ کوآپریٹوز پنجاب کی جائیدادوں کے معاملات میں مبینہ بدعنوانیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار عناصر کا محاسبہ کیا جائے گا اور ناجائز قابضین سے زمینیں واگزار کرا کے شفاف طریقے سے نیلام کی جائیں گی۔

  جبکہ کوآپریٹوز سکینڈل کے متاثرین کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔وہ آج سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کوآپریٹوز لیکوڈیشن بورڈ کے حوالے سے قائم سپیشل کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔صوبائی وزیر کوآپریٹوزمحمد اسلم بھروانہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکرٹری قانون، سیکریٹری کوآپریٹوز، چیئرپرسن و سیکرٹری لیکوڈیشن بورڈ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں بورڈ کی املاک اوردیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری زمینوں کو ناجائز قابضین سے فوری واگذار کرا کے مفاد عامہ کے استعمال میں لائی جائیں۔انہوں نے عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی پر زور دیا۔ انہوں نے اس امرپر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ عدالت عظمیٰ میں محض ستر اسی کروڑ بقایاجات کی وجہ سے 5 ارب روپے کے فنڈز رکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے محکمہ کو ہدایت کی کہ بقایاجات ادا کر کے باقی رقم استعمال میں لائی جائے۔ وزیر قانون نے پنجاب پولیس کو ہدایت کی کہ وہ کوآپریٹوز کی جائدادوں پر ناجائز قبضے واگذار کرانے کیلیے ہر ممکن معاونت کرے