مقتول صحافی عزیز میمن کی فیملی نے رکن قومی اسمبلی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا

مقتول صحافی عزیز میمن کی فیملی نے رکن قومی اسمبلی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا ...
مقتول صحافی عزیز میمن کی فیملی نے رکن قومی اسمبلی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرو فیروز (ویب ڈیسک) قتل ہونیوالے  صحافی عزیز میمن کے بھائی نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ابرار شاہ سمیت پانچ افراد کو شاملِ تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا اور پہلے سے جاری  تفتیش پر بھی تحفظات کا اظہار بھی کیا ۔

رپورٹس کے مطابق نامکمل چالان پیش کرنے پر ماڈل کورٹ میں درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش 16 دسمبر 2020 کو نہر سے ملی تھی، کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔