پنجاب میں گندم اور آٹے کی قلت بارے پھیلی خبریں ، محکمہ خوراک نے اصل حقیقت بتا دی 

 پنجاب میں گندم اور آٹے کی قلت بارے پھیلی خبریں ، محکمہ خوراک نے اصل حقیقت ...
 پنجاب میں گندم اور آٹے کی قلت بارے پھیلی خبریں ، محکمہ خوراک نے اصل حقیقت بتا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ خوراک پنجاب نے واضح کیا ہے کہ پنجاب کے کسی شہر میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہے اور محکمہ خوراک کے پاس گندم کا وافر سٹاک موجود ہے۔ 
ترجمان صوبائی محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ محکمہ کے پاس اپریل 2022 تک کے استعمال کیلئے گندم کا ضرورت اور ڈیمانڈ کے مطابق ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ خوراک کے پاس گندم کا 30 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد سٹاک موجود ہے جو کہ گذشتہ نومبر کے مقابلے میں آٹھ لاکھ میٹرک ٹن زیادہ ہے۔ ترجمان نے گندم، آٹے کی قلت کی حوالے سے تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔