پنجاب کے 10 اضلاع میں ایئراور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ 

پنجاب کے 10 اضلاع میں ایئراور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ 
پنجاب کے 10 اضلاع میں ایئراور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں ایئراور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے 10 اضلاع میں ایئراور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیاگیا۔
وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پنجاب میں 30 مقامات پر ایئرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے ، 15 مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کامزید کہناتھا کہ لاہور میں 25 الیکٹرک بسوں کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا، پنجاب کے 6 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا گیا ہے۔