انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 2ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، برینٹ خام تیل 87سینٹ کم ہوکر 86.75 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 87سینٹ کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل 97.21 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے ، جو کہ گزشتہ 2 ماہ کی کم ترین قیمت ہے ، واضح رہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت گزشتہ 6 ماہ سے کمی کے بجائے اضافہ جاری ہے۔