ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ٹینشن نے تنگ کیا ہوا ہے کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا اور جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ ہوتا بھی نہیں ہے۔ آپ کو اب یاحیٰ یا قیوم کا ورد جاری رکھنا ہوگا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ نے جب بھی دھوکا کھایا اعتبار والے لوگوں سے کھایا ابھی بھی ایسا ہی معاملا ہے۔ آپ کو آج کل بے حد ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے پریشان ہیں وہ اس پر ایک مرتبہ پھر غور کریں جہاں ہر غلطی ہو گئی ہو اس کو درست کر لیں ان شاءاللہ حالات بہتر ہو جائیں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دنوں مالی حوالے سے جو ٹینشن چل رہی ہے اس کا مسئلہ چند روز میں حل ہوگا تب تک آپ صبر سے کام لیں اور کسی بھی رسک کے کام میں ہرگز ہاتھ بھی نہ ڈالیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی دوسرے کے معاملے میں ہرگز مت آئیں اور کوشش کریں کہ خود کو الگ رکھ کر چلیں ان دنوں آپ کے لئے اپنے گھر اور اپنے معاملے سے ہٹ کر نہ چلنے کا مشورہ بھی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ آپ کو کسی بھی قسم کا لالچ دے رہے ہیں وہ دھوکا دے سکتے ہیں آپ ان سے دور رہیں اور آجل اپنے غصے کو بھی ٹھنڈا رکھیں ورنہ الٹا پڑ سکتا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے اب حالات تھوڑے سے آزمائشی چل رہے ہیں یہ کیفیت ابھی چند دنوں تک جاری رہے گی۔ آپ کو چاہئے کہ صبر کو پکڑ کر رکھیں اور روحانی طور پر خود کو مضبوط کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار میں توجہ کی اشد ضرورت ہے جو لوگ کسی بھی فضول کام میں لگے ہوئے ہیں وہ فوری طور پر اپنے روز گار کی طرف آئیں۔ آج ہی اس میں بہتری ملنے کا امکان ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جن لوگوں پر ضرورت سے زیادہ اعتبار کر رہے ہیں وہ کسی وقت بھی دھوکا دے سکتے ہیں اور آپ کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور اپنے راز اپنوں کو بھی ہرگز نہ بتائیں ضروری ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ بیماری یا کسی بندش کی وجہ سے پریشان ہیں وہ نماز پر توجہ دیں اور اپنے معاملات کو چیک کریں کہ کس مقام پر کوئی غلطی ہوئی ہے تو فوری طور پر اس کی اصلاح کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے مشکل دن ضرور ہیں مگر حالات ضرور بدلیں گے پریشان نہ ہوں چند دنوں کی بات ہے۔ آپ ضرورت کے مطابق قدم اٹھائیں۔ بڑا رسک لینے سے ابھی گریز کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلہ کا شکار ہیں جس میں سے نکلنا مشکل دکھائی دے رہا تھا اب وہ اس حوالے سے راستے بنتے ہوئے دیکھیں گے اور خود کو سکون میں محسوس کریں گے۔