ڈیرہ، فرنٹ ڈیسک سٹاف پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کی بھرتی،ریکرومنٹ بورڈ تشکیل آر پی او سجاد حسن خان چیئرمین ، مانیٹرنگ تیز

ڈیرہ، فرنٹ ڈیسک سٹاف پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کی بھرتی،ریکرومنٹ بورڈ تشکیل آر پی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) محکمہ پولیس میں فرنٹ ڈیسک سٹاف پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ بھر تی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلیے ریکروٹمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیاہے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان بطو(بقیہ نمبر30صفحہ6پر )

ر چیئرمین بورڈ جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین سیکرٹری وممبر بورڈ اور ایس پی ریجن انوسٹی گیشن سید خالد محمود بطورممبر بورڈ تعینات کیئے گئے ہیں۔پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کی بھر تی کے دوسرے مرحلے میں ریجن کے چاروں اضلاع سے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 25 خواتین سمیت 340 امیدواران کا ٹائپنگ اینڈ کمپیوٹر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ہونے والے ٹائپنگ اینڈ کمپیوٹر ٹیسٹ میں 90 امیدواران کا ٹیسٹ لیا گیا بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ٹائپنگ اینڈ کمپیوٹر ٹیسٹ کے تمام تر عمل کی خود نگرانی کی۔ اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہبھرتی کے تمام عمل کو شفاف بنانے کےلئے جدید کمانڈ & کنٹرول سسٹم کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن مائیٹرنگ کی جارہی ہے۔