پرویز مشرف کی پنشن اور دیگر مراعات بھی متاثر ہوں گی،جسٹس اطہر من اللہ کے سابق صدر کی اپیلوں پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ سلمان صفدر صاحب فیصلے کے مستقبل کی نسلوں پراثرات ہوں گے،پرویز مشرف کی پنشن اور دیگر مراعات بھی متاثر ہوں گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اپیلوں میں دلچسپی نہیں تو ہم خارج کردیں گے،سلمان صفدر نے کہاکہ میں ان اپیلوں کی پیروی نہیں کرنا چاہتا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ ایک مجسٹریٹ والا برتاؤ نہ کریں ،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ سلمان صفدر صاحب فیصلے کے مستقبل کی نسلوں پراثرات ہوں گے،پرویز مشرف کی پنشن اور دیگر مراعات بھی متاثر ہوں گی،عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔